لوڈشیڈنگ، پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں ہیٹرز کے استعمال پر پابندی لگا دی


 لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے سول سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری محکموں کو لوڈشیڈنگ کے باعث ہیٹرز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے تاکہ جنریٹر پر بوجھ کم پڑے ۔ اس حوالے سے ایس اینڈ جی اے ڈی نے سرکاری محکموں کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ 3ما ہ سے سول سیکرٹریٹ میں لوڈ شیڈنگ کے باعث ہوم ڈیپارٹمنٹ سمیت تمام محکموں کے کام متاثر ہو رہے ہیں جبکہ سول سیکرٹریٹ میں شدید سردی کے باعث آفس میں افسران ہیٹرز و ایسی اشیاءکا استعمال کر رہے ہیں جس کے باعث جنریٹرز پر زیادہ بوجھ ڈالنے کے باعث ڈیمانڈ کے مطابق بجلی حاصل نہیں ہو رہی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔