لاہور میں لاکھوں کے ڈاکے، شیخوپورہ میں بنک لوٹ لیا، 3 گارڈ زخمی


لاہور + شیخوپورہ + فیروزوٹواں (اپنے نمائندے سے + نامہ نگار + نامہ نگار خصوصی) ڈاکوﺅں اور چوروں نے مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے کے طلائی زیورات، نقدی، قیمتی سامان لوٹ لیا۔ کاہنہ میں سنیوپاک فیکٹری سے شہ زور ڈالہ کا ڈرائیور محسن رضا 14 لاکھ مالیت کا ایلومینیم لیکر جا رہا تھا کہ ڈاکوﺅں نے اغوا کر لیا اور ایلومینیم لے گئے۔ شمالی چھاﺅنی ساگر روڈ پر واقع ذیشان اقبال کی دکان سے ڈاکوﺅں نے 70 ہزار کی نقدی اور کالنگ کارڈز چھین لئے شاہدرہ سگیاں پل پر شفق الرحمان چار لاکھ گلشن اقبال کامران بلاک میں اقرا ناصر سے ایک لاکھ دس ہزار نواب ٹاﺅن میں جنید اور اسکی فیملی سے اڑھائی لاکھ لٹن روڈ فتح شیر روڈ پر رانا شہباز سے 20 ہزار اچھرہ بنکر سٹریٹ سے سلمان سے پچاس ہزار اور لیاقت آباد چاند مارکیٹ میں ناصر سے ڈاکوٹوں نے سات ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا جبکہ اکبری گیٹ میں خرم کی دکان کی چھت پھاڑ کر چور 21 لاکھ نقدی شمالی چھاﺅنی عسکری ٹین میں قیصر مرزا کے گھر سے 11 لاکھ اور شمالی چھاﺅنی سی بلاک عسکری ٹین میں خالد کے گھر سے 14 لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے گئے جبکہ شفیق آباد سے ناصر اور اکرم راوی روڈ سے احمد اسلام پورہ سے شیروز لوئر مال سے مشرف نولکھا سے اشفاق اقبال ٹاﺅن سے اسد ساندہ سے شکیل گلشن راوی سےریاض شیرا کوٹ سے یوسف شمالی چھاﺅنی سے شاہد باغبانپورہ سے سلطان، لیاقت آباد سے شعیب کوٹ لکھپت سے ناصر کی موٹرسائیکلیں اور شادمان سے ناصر لیاقت آباد سے ڈاکٹر ریاض فیصل ٹاﺅن سے عرفان ساندہ سے طارق جوہر ٹاﺅن سے ابوبکر سبزہ زار سے علی مشتاق مغل پورہ سے نعیم کی گاڑیاں چوری کر لیں گئیں۔ ادھر شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کے علاقہ فیروز وٹواں میں مسلح ڈاکوﺅں نے ایک نجی بنک میں داخل ہو کر 12 لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی اور مزاحمت پر تین سکیورٹی گارڈز کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔ بنک ڈکیتی کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کر لیا۔ ڈاکو سکیورٹی گارڈ نعیم رضا، عبدالغفار اور شریف سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔ علاوہ ازیں کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ کے قریب ڈاکوﺅں نے گلفام سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی موبائل فون چھین لیا۔