سکیورٹی اداروں نے وزیراعلیٰ کو لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کی سفارش کردی


لاہور (نوائے وقت نیوز) پنجاب کے سکیورٹی اداروں نے وزیراعلیٰ کو ڈاکٹر طاہر القادری کے لانگ مارچ کی اجازت نہ دینے کی سفارش کردی۔ سکیورٹی اداروں نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ میں دہشت گردی کا خدشہ ہے۔ اجلاس میں پولیس، سپیشل برانچ اور دیگر سکیورٹی حکام نے لانگ مارچ پر غور کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید جائزہ لینے کیلئے فیصلہ (کل) 10 جنوری تک موخر کردیا۔