سپین :دنیا کی سب سے بڑی پیسٹری کا گینزورلڈ ریکارڈ


میڈرڈ (نوائے وقت نیوز) سپین کی ایک بیکری نے ہر سال کی طرح اس سال بھی پولواران نامی دنیا کی سب سے بڑی پیسٹری تیار کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا گیا۔ اس بیکری نے مسلسل چھٹے سال دنیا کی سب سے بڑی بریڈ پیسٹری تیار کی۔ 5 میٹر (16 اعشاریہ 25 فٹ) لمبی اور 2 اعشاریہ 4 میٹر (7 اعشاریہ 9 فٹ) چوڑی اس پیسٹری کا وزن 300 کلوگرام (660 پونڈ) ہے۔ پولورون نامی اس پیسٹری کی تیاری میں 120 کلوگرام گندم کا میدہ، 75 کلوگرام بادام، 50 کلوگرام چینی اور 5 کلوگرام دارچینی استعمال کی گئی۔گینز ریکارڈ بک میں دنیا کی سب سے بڑی پیسٹری کی حیثیت سے شامل ہونےوالی اس میٹھی ڈش کو بعدازاں تقریباً 10 ہزار لوگوں کو کھلایا گیا۔