سنگاپور کی مسلم رکن پارلیمنٹ حلیمہ یعقوب ملک کی پہلی خاتون سپیکر نامزد


سنگاپور (اے ایف پی) سنگاپور کی مسلم خاتون وزیر کو پارلیمنٹ کی پہلی خاتون سپیکر نامزد کر دیا گیا۔ سپیکر‘ پارلیمنٹ مچل پالمیر نے سیکس سکینڈل میں ملوث ہونے پر گذشتہ ماہ عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ سنگاپور کے وزیراعظم لی ہین لانگ نے کہا ہے کہ موجودہ وزیر برائے کمیونٹی ڈویلپمنٹ‘ یوتھ اینڈ سپورٹس حلیمہ یعقوب کو پارلیمنٹ کی نئی سپیکر نامزد کر دیا گیا ہے۔ سوموار کو ہونے والے اجلاس کی صدارت وہ ہی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ حلیمہ یعقوب کو سپیکر کا منصب سنبھالنے سے قبل کابینہ سے مستعفیٰ ہونا پڑے گا۔ وہ ایک بہت ہی تجربہ کار خاتون ہےں وہ ہمےشہ پالیسیاں بنانے میں ہماری مددگار رہیں۔ ان کی کاوشوں سے انسانی حقوق کے حوالے سے اقدامات کرنے میں کافی مدد ملی۔ واضح رہے کہ 87 ارکان پر مشتمل پارلیمنٹ پر اس وقت پیپلز ایکشن پارٹی کی حکومت ہے۔