سندھ کی خوشحالی کے لئے مسلم لیگ ن کوئی کمی نہیں رہنے دے گی: غوث علی شاہ


لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر جسٹس رےٹائرڈ غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سندھ مےں خوشحالی اور امن کے نئے باب رقم کرے گی۔ شاہ عبداللطیف بھٹائی کی دھرتی کے رہنے والے میاں نوازشریف کا ساتھ دےں تاکہ برسوں کی محرومیوں کا ازالہ کیا جا سکے۔ سندھ کو سب سے خوشحال صوبہ بنانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کوئی کمی باقی نہیں رہنے دے گی۔ نوازشریف سندھ کے عوام کو بھی پنجاب کی طرح خوشحال اور ترقی یافتہ دےکھنا چاہتے ہےں۔ پندرہ جنوری کو لاڑکانہ کے جلسے سے سندھ کی خوشحالی کے سفر کا آغاز کیا جائے گا۔ آئندہ انتخابات مےں کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) خوشحال اور توانا سندھ کے نعرے کے ساتھ سندھ مےں ترقیاتی کاموں کا آغاز کرے گی۔ غوث علی شاہ اپنی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی روہڑی سٹی کے رہنما¶ں اور دیگر سےنکڑوں ساتھیوں سمےت مسلم لیگ (ن) مےں شمولیت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ پیپلز پارٹی روہڑی سٹی کے سابق صدر ایاز حسےن منگی نے میاں محمد نوازشریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔