سارک ممالک کے باہمی تنازعات کا حل شہباز شریف کی مدلل اور فکرانگیز انداز میں ٹھوس تجاویز


لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ساﺅتھ ایشین فری میڈیا ایسوسی ایشن (سیفما) کے ارکان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کے دوران اپنی تقریر میں انتہائی مدلل اور فکر انگیز انداز میں سارک ممالک کے باہمی تنازعات کے حل کے لئے ٹھوس تجاویز پیش کیں جسے سیفما کے ارکان نے بہت سراہا۔ وزیر اعلیٰ نے سارک ممالک کو باہمی تنازعات حل کرنے کے لئے یورپی یونین کا ماڈل اپنانے کی تجویز پیش کی اور کہا کہ اگر صدیوں سے دست و گریباں یورپی ممالک آپس میں ایک ہو سکتے ہیں تو سارک ممالک کو بھی ےہی سوچ اور راستہ اپنانا چاہئے۔ وزیر اعلیٰ نے کرپشن کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں میں ےہ ناسور موجود ہے لےکن جب بھارت میں حوالہ سیکنڈل، بوفورز سکینڈل، جے للےتا، نرسیما راﺅ اور دیگر بڑے رہنماﺅں کے سکینڈلز سامنے آئے تو مجھے احساس ہوا ہمارے سکینڈلز بھارتی سکینڈل کے مقابلے میں کم ہیں لےکن بھارت میں ادارے مضبوط اور احتساب کا عمل م¶ثر ہے۔