دنیا کے حالات تیسری عالمی جنگ کا عندیہ دے رہے ہیں: الطاف حسین


لندن (پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی چھوٹی بڑی قوتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اس صدی میںاپنی اپنی طاقت پر زعم اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بچگانہ حرکت نہ کریں۔ یہ بات انہوں نے لندن کے گردونواح کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباءوطالبات کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ الطاف حسین نے بین الاقومی حالات اور 40سال شام کے ساحلی علاقوں میں پانچ جدید طرز کے جنگی جہازوں کی تعیناتی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ، انڈیا، افغانستان ، ایران، امریکہ اور یورپی دنیا نے ہوش کے ناخن نہ لئے ، ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا طرزعمل اختیار نہ کیا اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی دوڑ میں لگے رہے تو میں انہیں متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی جانب سے جذباتیت پر مبنی فیصلے اور اپنی اپنی طاقت کے ناز میں کئے جانے والے فیصلے کرنے سے کسی بھی وقت تیسری عالمی جنگ کا آغاز ہوسکتا ہے ۔ پوری دنیا کے شوریدہ حالات تیسری عالمی جنگ کا عندیہ دے رہے ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ اب پوری دنیا کے ہرذی شعور فرد کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہونا چاہئے کہ عقل وشعور سے کام لو ....دنیا کو تیسری عالمی جنگ سے بچاو¿۔