خطرات سے آگاہی کے باوجود طاہر القادری کو لانگ مارچ سے نہیں روک سکا: رحمن ملک کی صدر، وزیر اعظم کو رپورٹ


اسلام آباد(آئی این پی) وزیر داخلہ رحمن ملک نے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کو لانگ مارچ سے باز رکھنے سے متعلق اپنے مشن کی رپورٹ دیدی۔ منگل کو ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے صدر اور وزیراعظم کو ٹیلی فون پر رپورٹ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ طاہر القادری کو تحریک طالبان پاکستان کی انہیں جان سے مارنے کی مبینہ دھمکی سمیت لانگ مارچ سے امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر منفی اثرات سے تفصیل سے آگاہ کیا تاہم وہ طاہر القادری کو اپنی لانگ مارچ کی کال واپس لینے پر آمادہ نہیں کرسکے۔