حافظ آباد: بڑے بھائی کی موت کی خبر سن کر چھوٹا بھی چل بسا


حافظ آباد (بیورو رپورٹ) حافظ آباد کے نواحی گاﺅں کھاڑک بھٹیاں میں بھائی کی موت کا سنتے ہی دوسرا بھائی بھی چل بسا، دونوں بھائیوں کے جنازے اکٹھے اُٹھے تو ہر آنکھ اشک بار ہوگئی۔ گزشتہ روز ہیڈ ماسٹر غلام دستگیر بھٹی کے معمر چچا محمد عنایت کا انتقال ہوگیا، جب انتقال کی خبر دوسرے بھائی شہادت خاں بھٹی نے سنی تو وہ بھی چل بسا، دونوں کو ایک دوسرے کے پہلو میں سپردخاک کر دیا گیا۔