ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ڈرون حملوں سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا


واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نے ڈرون حملوں سے متعلق سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا۔ دفتر خارجہ کی بریفنگ کے دوران وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان کے علاقے میں امریکی ڈرون حملوں کے حوالے سے سوال نہ کئے جائیں۔ صدر حامد کرزئی اور صدر اوباما کی خطے کی سیاسی، سکیورٹی کی صورتحال پر بات ہو گی۔ انٹیلی جنس سے متعلق سوال پوچھنے کیلئے یہ مناسب فورم نہیں۔ دریں اثناءامریکی دفاعی ادارے پینٹاگون کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی تعداد نہیں بتا سکتے۔