بھارت میں اوباش مردوں سے نمٹنے کیلئے خصوصی سینڈل تیار


کراچی (خصوصی رپورٹ) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے 4 طالب علموں نے خواتین کی حفاظت کیلئے ”روبو سینڈل“ تیار کر لئے۔ امت کے مطابق یہ اوباش مردوں سے نمٹنے کیلئے استعمال ہوگا۔ سر پر برساتے ہی اسے بجلی کا جھٹکا لگے گا۔ پولیس کنٹرول روم میں بھی ہنگامی ایس ایم ایس پہنچ جائے گا، سینڈل کی قیمت 2 ہزار روپے ہے۔