بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس نے سرکریک میں 14پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا، دو کشتیاں قبضے میں لے لیں


کچھ (آن لائن) بھارتی بارڈرز سیکورٹی فورس نے متنازعہ بحری علاقے سرکریک میں 14پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے دو کشتیاں قبضے میں لے لیں،حکام نے بتایا کہ یہ لوگ سرکریک کے نزدیک نل کریےک سے پکڑے گئے ہیں،جہاں وہ بھارتی پانیوں میں مچھلیاں پکڑنے کی کوشش کر رہے تھے،ماہی گیروں کو بی ایس ایف بٹالین کے حوالے کردیا گیا ہے،جو اپنی تفتیش مکمل ہونے کے بعد انہیں پولیس کے حوالے کریں گے۔