براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے میڈیا کے تحفظ کیلئے پالیسی منظور کر لی


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے میڈیا کے تحفظ کے لئے پالیسی کی منظوری دے دی۔ پی بی اے کے بورڈ اجلاس میں پالیسی کی منظوری دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی بی اے کا کہنا ہے کہ انتخابات کے تناظر میں براڈ کاسٹرز ناظرین کو جاننے کے حق کے تحفظ کیلئے متحد ہیں، اگر کسی چینل کو غیر قانونی طور پر بند کیا گیا تو مشترکہ قانونی جدوجہد کی جائے گی، کسی بھی چینل کی غیر قانونی بندش اور چینل بند کرانے کے ذمہ داروں کو بھی سب کے سامنے لائیں گے، چینل بند کرانے کے ذمہ داروں کا مشترکہ طور پر بائیکاٹ کیا جائے گا۔