ایپکا کا مطالبات کے حق میں لاہور اور فیصل آباد میں احتجاج، ریلیاں


لاہور/ فیصل آباد (سپیشل رپورٹر/ نمائندہ خصوصی) ایپکا پنجاب کے وفد نے گزشتہ روز ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب سے ملاقات کی جس میں وفد کو یقین دہانی کروائی گئی کہ سٹینوگرافروں، پرسنل اسسٹنٹ ، پرائیویٹ سیکرٹری کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن چند روز میں جاری کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل ایپکا نے اپنے مطالبات کے حق میں حاجی محمد ارشاد کی زیر قیادت مظاہرہ کیا جس میں ناصرباغ سے سیکرٹریٹ تک ریلی نکالی گئی لیکن پولیس نے ایپکا ملازمین کو سول سیکرٹریٹ کے سامنے جانے سے روک دیا ملازمین نے پی جی ایم آئی چوک میں دھرنا دے دیا۔ فیصل آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق فیصل آباد میں بھی ایوب ریسرچ سے جھنگ روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور صوبائی و وفاقی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ سرکاری ملازمین نے جھنگ روڈ پر پہنچ کر دھرنا دیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی۔