انتخابات 2013ءکے صاف شفاف اور پرامن انعقاد کے بارے مےں اہم فیصلوں کے لیے الیکشن کمشن کا غیر معمولی اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا


اسلام آباد (ثناءنیوز) عام انتخابات 2013ء کے صاف شفاف اور پرامن انعقاد کے بارے میں اہم فیصلوں کے لیے الیکشن کمشن کا غیر معمولی اجلاس کل جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس ر یٹائر فخر الدین جی ابراہیم کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوگا ۔سیکرٹری الیکشن کمشن اشتیاق احمد خان کمشن کو انتخابی اصلاحات کے بارے میں سینٹ کی خصوصی کمیٹی کی تجاویز سے آگاہ کریں گے۔الیکشن کمشن نے پارلیمنٹ سے 2013ءکے عام انتخابات صاف شفاف بنیادوں پر انعقاد کے لیے انتخابی افسران و عملے کی ممکنہ بے ضابطگیوں ،اختیارات کے نا جائز استعمال پر ان کے خلاف کارروائی کا اختیار مانگا ہے ۔