امریکہ: چینی باشندے نے 100ملین کے جعلی سافٹ وئیر فروخت کرنیکا جرم تسلیم کر لیا


واشنگٹن (اے ایف پی) چینی باشندے نے امریکی عدالت میں جعلی سافٹ وئیر فروخت کرنیکا جرم تسلیم کرلیا۔ تحقیقات کرنیوالوں کے مطابق اسکی مالیت 100ملین ڈالر ہے۔ امریکی امیگریشن اور کسٹم حکام کے مطابق یہ پروگرام دفاع انجینئرنگ اور خلائی کمیونی کیشن سے متعلق تھے۔ ملزم نے 2008ءسے 2011ءتک مختلف کمپنیوں کو یہ سافٹ وئیر فروخت کئے اور اس نے 60ہزار ڈالر کمائے۔ اسے 2011ءمیں گرفتار کیا گیا تھا۔