القاعدہ سے تعلق کا الزام، پاکستانی امریکی عدالت میں پیش، صحت جرم سے انکار


نیویارک (نوائے وقت نیوز) القاعدہ سے مبینہ طور پر تعلق رکھنے والا پاکستانی شہری امریکی عدالت میں پیش ہوا۔ 26 سالہ عابد نصیر پر نیویارک سٹی سب وے پر خودکش حملے کیلئے حملہ آور بھیجنے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ عابد نصیر پر ناروے اور برطانیہ میں بھی حملوں کی منصوبہ بندی میں شریک ہونے کا بھی الزام ہے۔ پاکستانی شہری نے عدالت میں صحت جرم سے انکار کیا۔ پاکستانی شہری کو ایک ہفتہ قبل برطانیہ نے امریکہ کے حوالے کیا تھا۔