اساتذہ کی بھرتیاں حکومت کے احکامات سے ہی ہونگی: ای ڈی او ایجوکیشن


لاہور (خبر نگار) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن لاہور پرویز اختر نے کہا ہے کہ لاہور میں 18000 اساتذہ سرکاری سکولوں میں بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کیلئے 521 اساتذہ کو بھرتی کیا گیا ہے جن کو ضلعی حکومت اپنے خزانے سے تنخواہوں کی ادائیگی کر رہی ہے۔ لاہور میں مزید اساتذہ کو ملازمتیں دینے کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اگر مزید اساتذہ کو ملازمت دینے کے احکامات جاری کئے تب ہی یہ بھرتیاں ممکن ہو سکیں گی۔