آپکا روبوٹ بھی آپ کیلئے شاپنگ کرسکتا ہے


ٹوکیو (نوائے وقت نیوز) جاپانی اور جرمن طالب علموں نے مشترکہ کوششوں کے بعد ایک ایسا روبوٹ تیارکیا ہے جو آ پ کیلئے شاپنگ بھی کرسکتا ہے۔ یہ روبو ٹ احکامات سمجھ کر ان پر عمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے یعنی اگر آ پ اس سے سینڈو چ ما نگیں تو پہلے یہ ریفر یجریٹر میں چیک کرکے وہاں سینڈوچ نہ ہو نے کے صو رت میں قریبی دکان سے آپ کیلئے سینڈو چ خرید کر لے آئےگا۔ اس روبوٹ میں عمارت، علاقے اور قریبی دکانوں کے نقشے محفو ظ کئے جاسکتے ہیں جو اسے راستہ اور مطلوبہ دکان تلاش کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔