;;بھارت میں کار سوار کا انوکھا چالان ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ کردیا گیا

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کی جنوبی ریاست راجھستان میں ایک کار سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعہ کے بعد اس شخص نے کار کی ڈرائیونگ کرتے ہوئے ہیلمٹ پہننا شروع کر دیا۔ اخباری رپورٹ کے مطابق شرما نے پولیس والوں کو بتایا کہ اس کے سارے کاغذات پورے ہیں مگر پولیس والوں کا اصرار تھا کہ تمہیں دوسو روپے دینا پڑیں گے، اس نے پوچھا کہ یہ کس چیز کا جرمانہ تھا تو پولیس اہلکاروں نے جواب میں کہا کہ تم نے ہیلمٹ نہیں پہن رکھا۔ اس کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ان کو تمام کاغذات بھی دکھائے تھے مگر انہوں نے مجھے جرمانہ کر دیا۔ دوسری طرف پولیس والوں کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ پر جرمانہ غلطی سے کر دیا گیا اصل میں یہ جرمانہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کیا گیا تھا تاہم آج کل یہ آدمی جرمانے سے بچنے کیلئے کار چلاتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہن کر رکھتا ہے۔
ہیلمٹ/جرمانہ