چودھری اسلم قتل کیس، ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد کے وارنٹ گرفتاری پھر جاری
کراچی (آن لائن) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چوہدری اسلم پر حملے سے متعلق مقدمے میں سربراہ کالعدم تحریک طالبان ملا فضل اللہ اور شاہد اللہ شاہد کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چودھری اسلم پر حملے سے مقدمے کی سماعت کی۔ اس موقع پر ملزم ظفرعرف سائیں و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ دوران سماعت تفتیشی افسرنے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کیلئے مہلت مانگ لی جس پر عدالت نے مفرور ملزمان کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمے کی مزید سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔
وارنٹ جاری