دھمال ڈالنا پی پی کی میراث ہے، طالبان خان صوفیانہ سوچ کیخلاف ہیں: چودھری منظور

لاہور (خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان چوہدری منظور احمد نے آصف زرداری کے متعلق عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ دھمال ڈالنا پیپلز پارٹی کی میراث ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے سخی لال شہباز قلندر پر دھمال ڈالی، جیالے تو کوڑوں کی جھنکار پر دھمال ڈالتے اور پھانسی گھاٹ میں بھی رقص کرتے تھے، دھمال صوفیوں کی روایت ہے اور طالبان خان صوفیانہ سوچ کےخلاف ہے۔ طالبان اور عمران خان دونوں کا ہدف ایک ہی ہے، طالبان دھمال ڈالنے والوں پر خودکش اور عمران نیازی نظریاتی حملے کرتا ہے، عمران خان زندگی بھر جو کچھ کرتا رہا ہم اس کی ذاتی پرفارمنس پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ مجبور کیا گیا تو عمران کی ذاتی پرفارمنس دہرائیں گے۔
چودھری منظور