عمران کیخلاف الزام تراشی، تحریک انصاف نے اکبر ایس بابر کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

اسلام آباد (این این آئی) عمران خان کے خلاف الزام تراشی اور پراپیگنڈا کے معاملے پر تحریک انصاف نے اکبر ایس بابر کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیاہے۔ نوٹس مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات فیاض الحسن چوہان کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔ بغیر ثبوت چیئرمین تحریک انصاف پر کیچڑ اچھالنے پر اکبر ایس بابر کیخلاف کارروائی کی استدعا کے ساتھ جھوٹے الزامات اور کردار کشی پر اکبر ایس بابر سے 100 ملین روپوں کی ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔قانونی چارہ جوئی پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں اکبر ایس بابر کو 10 لاکھ روپوں کی ادائیگی کا حکم دینے کی درخواست کی گئی۔
نوٹس