فیروزوالا: مخالفین کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار2 افراد قتل‘ ایک شدید زخمی

فیروزوالا+ مریدکے(نامہ نگاران) رانا ٹاﺅن آہدیاں روڈ چک نمبر 49 کے قریب کار سواروں نے مخالفین موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اور ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کرا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دوھر مسلم کے زمیندار سکندر علی اپنے رشتہ دار وحید احمد اور حماد علی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر مریدکے عمر کوٹ سے گاﺅں آرہے تھے راستے میں مخالفین جو کہ کار میں سوار تھے۔فیروزوالا نامہ نگار کے مطابق مقتولین سکندر علی 35 سالہ اور قریبی رشتہ دار وحید احمد 40 سالہ اور حماد علی پولیس چوکی عمر کوٹ (مریدکے) میں ایک درخواست کی طلبی پر چوکی پہنچے جبکہ مخالف گروپ چوکی پیش نہ ہوا۔ ملزمان اور مقتولین میں پانچ ایکڑ اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کے لئے ٹیم مقرر کر دی ہے۔
2افراد قتل



دیگر خبریں

پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

13 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

12 دسمبر 2017