پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کے عالمی ادارے او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا 2 سال کیلئے رکن بن گیا
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کو دو سال کی مدت کیلئے کیمیائی ہتھیاروں کے امتناع کے عالمی ادارے او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن بنا دیا گیا ہے۔دفتر خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیاءگروپ کے فیصلہ کی روشنی میں پاکستان ، 2018 سے 2020 کی مدت کیلئے ادارے کا رکن بنا ہے۔ ایران، عراق اور انڈونیشیاءبھی کونسل کے نئے رکن بنے ہیں۔ پاکستان کو 1997 میں ادارے کے قیام سے ایگزیکٹو کونسل کی مسلسل رکنیت کا اعزاز حاصل ہے۔
رکن