سانحہ حویلیاں‘ پہلی برسی‘ جنید جمشید سمیت 48جاں بحق ہوئے‘ ڈی این اے رپورٹس ملیں نہ انشورنس رقم

اسلام آباد (صباح نیوز) سانحہ حویلیاں کو ایک برس بیت گیا لیکن جاں بحق ہونے والوں کی یادیں ورثا کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں جبکہ حکومتی اداروں کی بے حسی نے لواحقین کو دربدر کی ٹھو کریں کھانے پر مجبور کردیا ہے۔ سانحے نے 48خاندانوں کو رلا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے اور حکومتی اداروں نے داد رسی تو کیا پہلی برسی پر تعزیت بھی نہیں کی، حکومت نے ابھی تک جاں بحق افراد کی ڈی این اے رپورٹس نہیں دیں انشورنس کی رقم بھی نہ مل سکی جبکہ متاثرین نے آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال 7 دسمبر کو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے پی آئی اے کا جہاز حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں جہاز کے عملے سمیت 48 افراد جاں بحق ہو گئے تھے جن میں جنید جمشید، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال اور ان کی فیملی شامل تھی۔
سانحہ حویلیاں



دیگر خبریں

پرنٹ لا ئن

پرنٹ لا ئن

17 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

16 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017