عمران خان آج جڑانوالہ میں جلسہ سے خطاب کرینگے

جڑانوالہ(نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آ ج 8دسمبر کو بے نظیر پارک ریلوے گراﺅنڈ جڑانوالہ میں سہ پہر3بجے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ جلسہ گاہ میں 30ہزار سے زائدکرسیاں لگا دی گئیں، رائے حسن نواز کھرل‘ میاں فرخ حبیب، چودھری علی اختر نے ریلوے گراﺅنڈ جڑانوالہ جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور مقامی قیادت کو ہدایات دیں۔ جلسہ میں گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی، ابرار الحق، فاروق شاد بھی شرکت کریںگے۔ فیض اللہ کموکا، ڈاکٹر اسد معظم، راجہ ریاض، عبدالوحید خان نیازی، نواز خان نیازی، حسن نیازی، ملک یاسر رضا اعوان ٹیپو، چودھری عمیر وصی، میجر عبدالرحمان رانا، اجمل چیمہ، میاں غلام حیدر باری، رانا اشرف، ملک ظفر اقبال کھوکھر، شیخ خرم ایم پی اے نے ریلوے گراﺅنڈ کا جائزہ لیا۔
عمران جلسہ