کراچی: نیا ایل این جی ٹرمینل افتتاح کے 2 ہفتے بعد ہی خراب، مرمت کر لی گئی

کراچی (آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) پورٹ قاسم پر بننے والے پاکستان کے دوسرے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) ری فلنگ گیس ٹرمینل اپنے آغاز کے دو ہفتے بعد ہی تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا، زیر زمین پائپ لائن میں تکنیکی خرابی کے باعث سسٹم میں دوبارہ گیس شامل نہیں کی جاسکی۔ خیال رہے جس وقت زیر آب موجود پائپ لائن میں خرابی پیش آئی، اس وقت دو ایل این جی سے بھرے جہاز پورٹ پر فلوٹنگ سٹوریج اینڈ ری گیسیفیکشن یونٹ (ایف ایس آر یو) میں منتقل کیے جانے کے منتظر تھے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق ملک کے دوسرے ایل این جی ٹرمینل سے متصل پائپ لائن کی مرمت مکمل کر لی۔ ایل این جی پائپ لائن مرمت میں شیڈول سے چار دن زائد لگے۔ چیئرمین پاکستان گیس پورٹ کے مطابق آج سے ایل این جی کی ترسیل دوبارہ شروع ہو گی۔
ایل این جی ٹرمینل



دیگر خبریں

پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

13 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

12 دسمبر 2017