الیکشن 2018ءمیں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور(وقائع نگار خصوصی) عام انتخابات 2018 میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دینے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ انجینئر الیاس کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اوورسیز پاکستانی اربوں ڈالر پاکستان میں بھیجتے ہیں۔ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرکے آئین کی خلاف ورزی کی، ووٹ کا حق استعمال کرنا ہر شخص کا بنیادی حق ہے۔
اقدام چیلنج