وہاڑی: صوبائی وزیر زراعت کے قافلے میں شا مل گاڑی کی رکشہ کو ٹکر، 2 بھائی زخمی

وہاڑی (نامہ نگار) صوبائی وزیر زراعت نعیم خان بھابھہ کے قافلے میں شامل گاڑی تیز رفتاری کے باعث رکشہ سے ٹکرا گئی جس سے رکشہ سوار 2حقیقی بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں چکنمبر57ڈبلیو بی کے رہائشی 2حقیقی بھائی 25سالہ طارق اور 13سالہ وسیم گاﺅں سے شہر جارہے تھے کہ میلسی روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی وزیر زراعت کے قافلے میں شامل تیز رفتار گاڑی نے رکشہ کوٹکر مار دی جس کے سبب دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے عینی شاہدین اور زخمی طارق کے مطابق گاڑی چلانے والاڈرائیور 12سالہ بچہ تھا جو موقع سے فرار ہوگیا زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے سیاسی دباﺅ کے زیر اثرعلاج کرنے سے انکار کردیا جس پر شدید زخمی13سالہ وسیم کو انتہائی تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ بڑے بھائی طارق کو زخمی حالت میں واپس اپنے گھر جانا پڑا پولیس تھانہ صدر نے رکشہ اور گاڑی قبضہ میں لے لی تاحال ایف آئی آر درج نہ ہوسکی متاثرہ بھائیوں کے ورثاءنے مقدمہ درج نہ ہونے اور ہسپتال میں علاج نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب فوری معاملہ کا نوٹس لے کر کاروائی کریں واضح رہے کہ میڈیا میں خبر چلنے پر ڈی پی او وہاڑی زخمی طارق کے گھر پہنچ گئے اور اپنی گاڑی میں بٹھا کر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
2 بھائی زخمی



دیگر خبریں

پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

16 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

13 دسمبر 2017