فاروق ستار کا جادو چل گیا، کامران ٹیسوری مان گئے‘کبھی علیحدہ صوبے کی بات نہیں: سربراہ متحدہ کا یو ٹرن
کراچی + حیدر آباد (صباح نیوز + نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے سربراہ فاروق ستار کا جادو چل گیا ہے کئی روز سے ناراض رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر مان گئے، کامران ٹیسوری نے متحدہ رہنماﺅں سے اختلافات ختم کر دیئے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ میں ایم کیو ایم پاکستان کا حصہ ہوں اور رہوں گا، فاروق ستار اور میئر کراچی وسیم اختر نے تحفظات دور کئے، حیدر آباد میں بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، اختلافات تو گھر میں بھی ہو جاتے ہیں۔ علاوہ ازیں فاروق ستار نے یو ٹرن لے لیا۔ فاروق ستار نے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی علیحدہ صوبے کی بات نہیں کی۔ صرف یہ کہتے ہیں کہ سندھ کے لوگوں میں احساس بیگانگی کو ختم کیا جائے۔ سندھ کے تمام لوگوں کو برابر کے حقوق دیئے جائیں۔ حیدر آباد کا جلسہ عظیم الشان ہو گا سب کو یقین آ جائے گا ایم کیو ایم پاکستان پر اب کسی قسم کا الزام نہیں ہم اب مکمل طور پر سیاسی اور پرامن جماعت ہیں۔
کامران ٹیسوری