نیویارک میں سینکڑوں کشمیریوں کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارجیت کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

نیویارک(آئی این پی)امریکی ریاست نیویارک میں سینکڑوں افراد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کے علاقے ٹائم سکوائر میں سینکڑوں افراد نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا اور بھارت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ احتجاج میں بچوں اور خواتین سمیت مظاہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے عالمی برادری سے کشمیریوں کی نسل کشی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ پچھلے چند ماہ میں سینکڑوں کشمیریوں کو شہید کردیا گیا لیکن اقوام متحدہ خاموش ہے۔ یہاں اکٹھا ہونے کا مقصد دنیا کو بھارتی مظالم کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔



دیگر خبریں

پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

13 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

12 دسمبر 2017