.خیبرپی کے میں کوئی سی پیک منصوبہ کی مخالفت نہیں کرسکتا، حکومتی وعدے ناقابل اعتبار ہیں: سراج الحق

پشاور+لاہور (خصوصی نامہ نگار+ این این آئی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سی پیک چین اور پاکستان دونوں ممالک کیلئے انتہائی حساس اور اہم منصوبہ ہے، خیبرپی کے میں کوئی بھی سی پیک جیسے ترقیاتی منصوبے کی مخالفت نہیں کرسکتا البتہ مرکزی حکومت کے وعدوں پرکوئی بھی اب یقین کرنے کو تیار نہیں مرکزی حکومت سی پیک کے ایک ایک حصے کو قوم کے سامنے لائے اور کسی بھی چیز کو چھپانے کی کوشش نہ کرے کیونکہ معمولی سی غلط بات اور غلط فہمی بھی سی پیک جیسے منصوبے کو متنازعہ بنانے کو کوشش ہے، جماعت اسلامی کے وفد نے چین کا آٹھ روزہ دورہ کیا اور دورے کے دوران ان کو چینی حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ سی پیک روٹ کے بارے میں ہماری طرف سے حکومت پاکستان پر کوئی شرط نہیں یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، دیر پائین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے وفد کے چین دورے سے واپسی پر مجھے جو معلومات ملی اس سے معلوم ہوا ہے کہ سی پیک کے بارے میں کوئی بھی بات چین کو الرٹ کردیتی ہے اور چین اس اہم منصوبے بارے انتہائی محتاط ہے اس لئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سی پیک کو کسی صورت متنازعہ نہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں سے یہ روٹ گزرے گا اس کیلئے ٹیکنکل سٹاف کی ان علاقوں میں تیاری نظر نہیں آرہی اور لگتا ہے کہ اس بڑے منصوبے کیلئے بیرونی ٹیکنکل سٹاف کی مدد لی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپی کے میں اس منصوبے کیلئے ٹیکنکل سٹاف کو تیار کیا جائے۔ سراج الحق نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سی پیک پر خیبر پی کے کے تحفظات کو دور کیا جائے۔ وزیراعظم کی سربراہی میں سی پیک کے حوالے سے وزرائے اعلیٰ کی جو کمیٹی بنی تھی ، حکومتی رویہ کی وجہ سے وہ ناکام ہورہی ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ خیبر پی کے حکومت کو اعتماد میں لے کر سی پیک منصوبے کو آگے بڑھائے ۔ انہوں نے کہاکہ سینٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی نے چترال ، شندور اور مالا کنڈ روڈ کو متبادل روٹ کے طور پر تجویز کیا تھا ، حکومت اس کو قبول کرے۔ انہوں نے کہاکہ قوم پانامہ لیکس کے مسئلے کا حل عدالت کے ذریعے چاہتی ہے اور اس وقت پوری قوم کی نظریں عدالت عظمیٰ پر لگی ہوئی ہیں ۔ دریں اثنا سینیٹر سراج الحق نے شام کے شہر حلب پر جاری روسی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے فوری جنگ بندی کروانے کا مطالبہ کیا۔



دیگر خبریں

پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

16 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

13 دسمبر 2017