پاکستان میں موجود القاعدہ کی اہم قیادت ہمارے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے : امریکی دفتر خارجہ

واشنگٹن (رائٹرز +اے ایف پی) امریکی دفتر خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجود القاعدہ کی اہم قیادت ہماری سرزمین کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق القاعدہ نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک مزاحمت کرنیوالا اور خود کو حالات کے مطابق تبدیل کرنے والا گروپ ہے جبکہ طالبان بھی افغانستان کے جنوب اور مشرق میں مضبوط ہیں اور انہوں نے شمال اور مغرب میں اپنی موجودگی کو بڑھایا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے خطے میں انتہا پسندوں کی حمایت جاری رکھی اس نے جنوبی لبنان میں امن و امان کو خطرے میں ڈالا۔ رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ القاعدہ کو گزشتہ برس اہم نقصانات بھی اٹھانا پڑے پاکستان میں اس کے خلاف فوجی آپریشن کیا گیا جبکہ اس کے بہت سے رہنما بھی جاں بحق ہوئے جبکہ القاعدہ کو مسلمان ممالک میں بڑے حملے کرنے میں بھی ناکامی ہوئی۔



دیگر خبریں

پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

13 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

12 دسمبر 2017