گڑھی شاہو، فحش مذاق سے منع کرنے پر سکیورٹی گارڈ نے ہوٹل ملازم مار ڈالا

لاہور(نامہ نگار) گڑھی شاہو کے علاقہ میں پٹرول پمپ کے سکیورٹی گارڈ نے فحش مذاق کرنے سے منع کرنے والے 18سالہ ہوٹل ملازم کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دےا۔ اہل علاقہ نے سکیورٹی گارڈ کو دھنائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیاہے۔ بتاےا جاتا ہے کہ گڑھی شاہو میں واقع اےک پٹرول پمپ کا سکیورٹی گارڈ ممتاز خان مقامی ہوٹل کے ملازم 18سالہ گلاب خان سے اکثر فحش مذاق کرتا تھا۔ گذشتہ روز ممتاز نے گلاب خان سے مذاق کیا تو گلاب خان نے منع کیا۔ جس پر دونوں میں جھگڑا ہو گیا۔ ممتاز خان نے مشتعل ہوکر فائرنگ کرکے گلاب خان کو شدید زخمی کر دیا۔ واقعہ کے بعد درجنوں لوگ موقع پر اکٹھے ہو گئے اور سکیورٹی گارڈ ممتاز خان کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق زخمی حالت میں گلاب خان موقع پر تڑپتا رہا مگر اس کو بروقت ہسپتال نہ پہنچایا گےا۔ جس پر وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم سکیورٹی گارڈ ممتازخان کو گرفتار کر لےا۔