کیمپ جیل: مقدمہ منشیات میں ملوث قیدی کی پراسرار ہلاکت

لاہور (نامہ نگار) کیمپ جیل میں منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث قیدی پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث ہونے پر ظفر حسین کیمپ جیل میں قید تھا۔ گزشتہ روز ظفر حسین پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ جیل حکام کے مطابق گزشتہ روز اچانک طبیعت خراب ہونے پر ظفر حسین کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ دیر زیرعلاج رہنے کے بعد وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کرا دی ہے جبکہ ہلاکت کی اصل وجوہات پوسٹ مارٹم کے بعد سامنے آئینگی۔