کوٹ لکھپت جیل کی ریکی کے لئے آنے والے 5 شدت پسند گرفتار

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ شدت پسند گرفتار کر لئے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق پانچوں شدت پسندوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جو کوٹ لکھپت جیل کی ریکی کے لئے آئے تھے اور بنوں جیل کی طرز کا آپریشن کر کے ساتھیوں کو رہا کرانا چاہتے تھے۔ لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پہلے ہی اطلاع ملنے پر کوٹ لکھپت جیل سمیت پنجاب کی تمام جیلوں کی سکیورٹی انتہائی سخت کر رکھی ہے۔