پنجاب سطح کے دفاتر میں 2 چھٹیاں برقرار، ضلعی دفاتر میں ختم

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتے میں دو چھٹیاں ختم کرنے کے گزشتہ روز جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن میں ترمیم کر دی۔ نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ پنجاب سطح کے سرکاری دفاتر میں ہفتے کی دو چھٹیاں برقرار رہینگی جبکہ ضلعی دفاتر میں ختم کر دی گئی ہیں۔