وزیر جیل سے رشوت، بیوروکریسی کا عملے کو معطل کرنے، انکوائری سے انکار

لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر جیل خانہ جات چودھری عبدالوحید کے کیمپ جیل میں رشوت دینے کے واقعہ کے باوجود بیوروکریسی نے کیمپ جیل کے عملے کو معطل کرکے انکوائری کرنے سے انکار کر دیا ہے اور جیل سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اور لطیف شاہ کو صرف شوکاز نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا گیا۔ صوبائی وزیر نے آئی جی اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو جیل حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش کی تاہم جیل کا عملہ اتنا طاقتور نکلا ہے کہ انہوں نے اپنے خلاف کارروائی ہی نہیں ہونے دی اور وزیر کی بار بار یاد دہانیوں کے باوجود جیل کے عملے کو صرف شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔