گوجرانوالہ: پتنگ بازی کرتے ہوئے 8 سالہ بچہ چھت سے گر کر زخمی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) عثمان کالونی کا رہائشی 8 سالہ فہد پتنگ بازی کرتے ہوئے چھت سے لڑھک کر شدید زخمی ہوگیا۔ طبی امداد کیلئے سول ہسپتال پہنچایا گیا جبکہ بعدازاں تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے لاہور ہسپتال ریفر کرنا پڑا ہے۔