گوجرانوالہ: سبق یاد نہ کرنے پر معلم کا طالب علم پر وحشیانہ تشدد، بازو توڑ دیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) رشید کالونی کے مدرسے میں معلم نے سبق یاد نہ کرنے پر 7 سالہ طالب علم پر تشدد کی انتہا کر ڈالی جبکہ احمد رضا نامی طالب علم کا ایک بازو بھی ٹوٹ گیا جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ احمد رضا علاقائی دینی مدرسے میں زیرتعلیم ہے، کو گزشتہ روز سبق یاد نہ تھا جس پر معلم نے بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے اس کا ایک بازو بھی توڑ ڈالا تاہم اسے ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاﺅن پولیس نے بھی معاملہ کی چھان بین شروع کر دی ہے۔