لاہور سے کراچی جانے والی نائٹ کوچ کا انجن گھوٹکی کے قریب فیل ہو گیا، مشتعل مسافروں کا احتجاج، توڑ پھوڑ متعدد ٹرینیں لیٹ

لاہور/گھوٹکی (این این آئی) لاہور سے کراچی جانیوالی نائٹ کوچ شالیمار ایکسپریس کا گھوٹکی کے قریب انجن فیل ہو گیا۔ انجن فیل ہونے پر مسافر مشتعل ہو گئے اور پلیٹ فارم پر شدید احتجاج کرتے ہوئے توڑ پھو ڑ کی اور ریلوے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ وفاقی وزیر ریلوے کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں جس کے باعث مسافروں کو ٹکٹوں کے پیسے واپس کر دئیے۔کوئٹہ اور کراچی جانیوالی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں ، لاہور سے کراچی جانیوالی 3ٹرینیں 7سے 12گھنٹے تاخیر کا شکا رہیں۔ ٹرینیں لیٹ ہونے پر ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو ٹکٹوں کے پیسے واپس کر دیئے۔مسافروں کا کہنا تھا مایوس ہو کر واپس جا رہے ہیں۔ ہم نے سوچا تھاکہ وزیر بدلا ہے تو بہت کچھ بدل جائے گا لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں۔