قصور: گھریلو ناچاقی پر خاوند نے چھری سے حملہ کر کے بیوی کی آنکھیں نکال دیں

قصور (نامہ نگار) کھڈیاں کے نواحی گاﺅں شیخ سعد کالو والا کے نزدیک خاوند نے گھریلو ناچاقی پر مبینہ طور پر چھری سے حملہ کر کے اپنی بیوی کی آنکھیں نکال دیں۔ پولیس کو اطلاع ملی عذرا بی بی کی اپنے خاوند حفیظ کے ساتھ گھریلو ناچاقی چلی آرہی تھی۔ جس پر اس نے چھری سے حملہ کر کے عذرا بی بی کی آنکھیں نکال دیں جبکہ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ چھری سے عذرا بی بی کے چہرے پر زخم آئے ہیں لیکن اس کی آنکھوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اس کی آنکھیں بالکل ٹھیک ہیں تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔