فیصل آباد میں 2 بچیوں پر تیزاب پھینک دیاگیا

فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) فیصل آباد کے علاقے ایوان والہ میں نامعلوم شخص نے دو بچیوں پر تیزاب پھینک دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق بچیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تیزاب سے 13 سالہ فائزہ اور آٹھ سالہ کشف زخمی ہوئیں۔ بچیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اہل خانہ گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ نامعلوم شخص تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔ پولیس نے تاحال کوئی بھی کارروائی نہیں کی۔