فیصل آباد میں شہریوں نے 2 موبائل چور ملتان میں نوسرباز کو پکڑ لیا پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) محلہ اسلام نگر میں چوری کرتے ہوئے دو چوروںکو اہل علاقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ پٹائیکے بعد پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ مہر احسن بلڈنگ میٹریل سٹور سے دو چور آصف اور نوید کو موبائل اور نقدی 4700 روپے چوری کرتے ہوئے اہل علاقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑا، خوب پٹائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ ادھر ملتان میں شہریوں کو زکوٰة دلوانے کا لالچ دیکر رقم لوٹنے والے لٹیرے کو شہریوں نے پکڑ کر پٹائی کر دی، پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔ گھنٹہ گھر چوک پر شہریوں نے سلیم نوسر باز کو پکڑا اور اس کی درگت بنا دی۔ شہریوں نے الزام عائد کیا سلیم ان سے سو، سو روپے بٹورتا رہا تاکہ عید پر پانچ ہزار روپے زکوٰة دلوائیگا۔