لاہور میں 27 ڈاکے‘ 4 ڈاکوﺅں کی ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ

لاہور (نمائندہ خصوصی) شہر میں مختلف وارداتوںکے دوران لاکھوں روپے ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،موٹر سائیکلیں ،گاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔ بتایا جاتا ہے اقبال ٹاﺅن کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار 4 ڈاکوﺅں نے ڈی ایس پی کی گاڑی پر فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔ ہربنس پورہ کے علاقہ میں ڈاکو رحمت کے گھر سے 18لاکھ مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر سامان،گلشن راوی میں محمود کے گھر سے 11لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان ،ستوکتلہ میں مبشر کے گھر سے 11لاکھ مالیت کے طلائی زیورات،نقدی‘ دیگر قیمتی سامان،فیکٹری ایریا میں عبدالسلام کے گھر سے 10لاکھ کے زیورات ، نقدی، غالب مارکیٹ میں مدثر کے گھر سے 9لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان،جنوبی چھاﺅنی میں طاہر عباس کے گھر سے 8لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان ،مانگا منڈی میں فیاض کے گھر سے 7لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان اور شیر اکوٹ میں فضل عباس کے گھر سے ساڑھے پانچ لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور دیگر قیمتی سامان لے اڑے۔ فیکٹری ایریا میں شاہد اور اس کی فیملی ،نصیر آباد میں سلیم اور اس کی فیملی اور مسلم ٹاﺅن میں عابد اور اس کی فیملی سے ایک ایک لاکھ مالیت کے طلائی زیورات ،نقدی اور موبائل فونز چھین لئے گئے، راوی روڈ کے علاقہ میں ڈاکوﺅں نے جاوید کے میڈیکل سٹور سے دو لاکھ روپے اور موبائل ،سول لائن کے علاقہ میں عابد کے میڈیکل سٹور سے 2لاکھ روپے اور موبائل فونز ، اچھرہ ،مانگامنڈی ،لٹن روڈ ،جنوبی چھاﺅنی ،گلشن اقبال ،مصری شاہ ،بادامی باغ ،مغلپورہ ،کوٹ لکھپت ،ملت پارک ،نواں کوٹ اور ہنجروال کے علاقوں سے ڈاکوﺅںنے شہریوں سے ہزاروں روپے اور موبائل فونز چھین لئے ۔لاری اڈا،شادباغ ،باٹا پور،غازی آباد ،ٹاﺅن شپ ،جوہر ٹاﺅن اورکاہنہ کے علاقہ سے موٹرسائیکلیں جبکہ اسلام پورہ ،اقبال ٹاﺅن اورسول لائن سے گاڑیاں چوری ہو گئیں۔ ڈی ایس پی اقبال ٹاﺅن عمران بخاری پٹرولنگ کر رہے تھے کہ اکبری سٹور کے قریب انہوں نے چار مشکوک افراد کو چیک کرنے کے لئے روکنے کی کوشش کی تو ملزموں نے گاڑی پر فائرنگ کر دی تاہم ڈی ایس پی بال بال بچ گئے۔



دیگر خبریں

پرنٹ لا ئن

پرنٹ لا ئن

17 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

16 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017