امریکہ پاکستان کو دی جانیوالی فوجی امداد کی نگرانی کرے: بھارت کی تشویش

نئی دہلی (ثناءنےوز) بھارت نے پاکستان کو مستقبل میں دی جانے والی فوجی امداد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ سے نگرانی کا مطالبہ کیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ایسا میکنزم بنائے جس کے تحت پاکستان کو دی جانے والی امداد کی نگرانی کی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق اگر امریکہ کو بھارتی سیکورٹی کا خیال ہوا تو وہ اس پہلو کو مدنظر رکھے گا کہ پاکستان کو دئیے جانے والے فوجی آلات مشرقی سرحد پر استعمال نہ ہوں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان امریکہ سٹرٹیجک تعلقات حقیقی نہیں بلکہ ضرورت کے تحت ہیں۔ بھارت کو پاکستان اور امریکہ کے درمیان سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی سے متعلق بات چیت پر تشویش نہیں۔



دیگر خبریں

پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

16 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

15 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

14 دسمبر 2017
پرنٹ لائن

پرنٹ لائن

13 دسمبر 2017