صدر سمیت پاکستان کی اہم سیاسی شخصیات کے لندن میں ڈیرے، الطاف سے کسی کی ملاقات طے نہیں

اسلام آباد (محمد نواز رضا‘ وقائع نگار خصوصی) اسے حسن اتفاق کہئے یا کچھ اور ‘ صدر زرداری‘ وزیراعلیٰ شہباز شریف‘ چیئرمین سینٹ اور چودھری نثار لندن میں موجود ہیں لیکن صدر کی الطاف‘ شہباز شریف ‘ چودھری نثار میں ملاقات نہیں ہو رہی۔ مولانا فضل الرحمان کی بھی آمد متوقع ہے۔ آصف علی زرداری نے اتوار کو لندن میں اپنے بچوں کے ساتھ دن گزارا تاہم ان کی الطاف حسین سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق صدر نے الطاف حسین سے ملاقات کے لئے رابطہ قائم نہیں کیا اور نہ ہی وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی الطاف سے ملاقات کا کوئی پروگرام ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ الطاف حسین سے ملاقات ان کے ایجنڈے پر نہیں لیکن ملک کی بدلتی ہوئی صورت حال میں ان کی الطاف حسین سے ملاقات کے امکان کو یکسر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔
لندن ڈیرے