جب تک پاکستان امریکہ کے سامنے بھیگی بلی بنا رہے گا سالمیت خطرے مےں رہےگی: سابق ڈی جی آئی ایس آئی

لاہور (این این آئی)آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت ختم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے مگر ناکامی اسکا مقدر ہوگی‘ حکمران امریکی غلامی میں اندھے ہو چکے ہیں‘ جب تک پاکستان امریکہ کے سامنے بھیگی بلی بنا رہے گا ملک کی سالمیت اور خودمختاری خطرے میں رہے گی‘ امریکہ افغانستان میں جنگ ہار چکا ہے اور اب وہاں سے فرار ہونے کے منصوبے بنا رہا ہے‘ حکومت ڈرون حملے روکنے میں سنجیدہ ہے تو فضائیہ کو حکم دے۔ این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل(ر) حمید گل نے کہا کہ امریکہ کو اپنا دوست سمجھنے والے خود پاکستان کے بڑے دشمن ہیں۔
حمید گل